یلاریڈی : یلاریڈی کے بازار میں عوام کچھ دیر کیلئے کورونا وباء کو بھول کر اس طرح لاپرواہی کے ساتھ جمع ہورہے ہیں کہ کوئی انمول نعمت تقسیم کی جارہی ہو ۔ مستقر کی مٹن مارکٹ میں اکثریتی طبقہ کے تہوار پر لوگوں کا ہجوم لمحہ لمحہ خطرہ کا احساس دلا رہا تھا لیکن بے خبر عوام کو صرف مٹن خریدنے کی فکر رہی جو خطرہ کی گھنٹی سے کم نہیں ۔ فاصلوں کو اختیار نہ کرنا وباء کو جان بوجھ کر پھیلانے کے مترادف ہے ۔ کم از کم پولیس بھی ایسے موقعوں پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے بندوبست کرتی تو شاید ہجوم کو تہوار کے ساتھ وباء کا بھی خیال رہتا ، مگر ایسا نہیں ہے ۔ کورونا وباء کو عوام خود آبیل مجھے مار جیسی حرکتوں سے مزید پھیلانے میں مدد کررہی ہے ۔ اگر ایسا رہا تو مستقبل میں سنگین حالات سے گذرنا پڑسکتا ہے جس کا ہر فرد کو غیر معمولی طریقہ سے احساس رکھنا ہوگا ۔