عوام میں اشیائے خورد و نوش کی تقسیم کے مناسب اقدامات

   

ریاستی وزیر فینانس کی کلکٹرسنگاریڈی سے ٹیلی کانفرنس
سنگاریڈی 26 ؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے آج ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو ‘ ضلع ایس پی ایس چندرا شیکھر ریڈی ‘ ایڈ یشنل کلکٹر راجہ شری شاہ ‘ ایڈ یشنل کلکٹر ویرا ریڈی ‘ ضلع پریشد سی ای او روی ‘ ڈی پی او ‘ محکمہ زراعت کے عہدید اران ‘ محکمہ صحت کے عہد یداران ‘ آر ڈی اوز ‘بلدیات کمشنر س اور ڈی ایس پیز کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کر تے ہوئے ضلع سنگاریڈی میں عوام کو اشیائے خوردونوش کی سربراہی کے معقول انتظامات کرنے کیلئے ضلع کلکٹر ایم ہنمنت رائو کو ہدایت دی۔اس موقع پر ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈائون پر سختی سے عمل آوری کی جائے۔عوام اور کسانوں کو کسی قسم کی تکالیف نا ہونے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ضلع کلکٹر سے لیکر تمام دیہی سطح کے عہدیدارکورونا وائر س کی روک تھام کیلئے ایک منصوبہ بند انداز میں کام کریں۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائونے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے سارے سفید راشن کارڈ گیرندوں کومفت چاول کی سربراہی عمل میں لانے منا سب اقدامات کئے جائیں۔ راشن شاپس پر عوام کوہجوم کی شکل میں جمع نا ہونے دیا جائے ۔صبح 6 ؍بجے سے شام 6 ؍بجے تک مفت چاول کی سربراہی عمل میں آئیگی۔اس خصوص میں احتیاطی طور پر سا رے سفید راشن کارڈ گیرندوں کوصابن سے ہا تھ دھونے کے بعد ہی انہیں فرداً فرداً راشن سربراہ کیا جائیگا۔ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش رائو نے کہا کہ ضلع میں ان مسائل کے علاوہ نئے مسائل ہوں تو فوری میر ے علم میں لایا جائے۔ اس ٹیلی کانفرنس میں ضلعی عہدیداروں کے علاوہ منتخبہ عوامی نمائندوں نے حصہ لیا ۔