عوام نے مودی کو ووٹ دیا، مودی انہیں دھوکا دے رہے ہیں: سنگھوی

   

نئی دہلی۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ابھیشیک سنگھوی نے چہارشنبہ کو وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو دھوکا دے رہے ہیں جنہوں نے آزاد اور مسائل سے پاک معیشت کے لیے انہیں ووٹ دیا تھا۔ ان کا یہ بیان کا کہ کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کی لاش کے نیتراوتی ندی کے کنارے پائے جانے کے بعد آیا۔ کانگریس نے لوک سبھا میں سدھارتھ کی موت کے عوامل پر بحث کے لیے ایوان کی کارروائی کے التوا کی نوٹس دی تھی۔ سنگھوی نے مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے مودی نے اکثریت پسندی، اقلیت پسندی، کشمیریت، پاکستان، مسلم خواتین، رام حتیٰ کہ انسان کے مقابلے میں غیر انسان کو تک استعمال کیا تکہ عوام کی توجہ کو اصل مسائل سے ہٹایا جاسکے۔ انہوں نے سوال کیا کہ معاشی ناکامی کے ٹھیک کیا اسباب ہیں؟ بے روزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ اساس ڈھانچوں میں کیوں ناکامی ہوگئی؟ کسان کیوں مر رہے ہیں؟ اور نظم و نسق کی حالت کیوں خراب ہے؟ کانگریس کے ایک اور رہنما ششی تھرور نے کہا کہ سدھارتھ کی موت سے فکرمندی کے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔