عوام پارٹیاں بدلنے پر ریونت ریڈی کو جوتے چپل مارنے تیار، ٹی آر ایس ایم ایل ایز کا بیان

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز، ڈی سردھیر ریڈی جی وینکٹ رمنا ریڈی اور پی روہت ریڈی نے کانگریس چھوڑکر ٹی آر ایس میں شامل ہونے ایم ایل ایز کو پتھر مارنے کے ریونت ریڈی کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی پارٹیاں چھوڑنے والے ریونت ریڈی پر جوتے چپل مارنے کے لئے تیار ہیں۔ جی وینکٹ رمنا ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی پہلے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ میں تھے اس کے بعد وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے پھر تلگودیشم میں شریک ہوگئے اور اب وہ کانگریس میں ہیں۔ گزشتہ پندرہ برسوں میں کوئی اور لیڈر اتنی زیادہ پارٹیاں تبدیل نہیں کیا ہے۔ ٹی آر ایس ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے پردیش کانگریس کی صدارت اے آئی سی سی انچارج مانکیم ٹیگور سے 25 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔