عوام پولیس اسٹیشن نہ آئیں، فون پر شکایت درج کرائیں، حیدرآباد پولیس کمشنر انجن کمار کی اپیل

   

حیدرآباد : کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدام کے طور پر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجن کمار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس اسٹیشنوں کو نہ آئیں بلکہ پولیس اسٹیشن پٹرولنگ کرنے والی کار کا نمبر ڈائل کریں یا انسپکٹر کو فون کریں اور اپنی شکایت درج کرائیں۔ کمشنر پولیس نے اسٹاف کو ہدایت دی ہیکہ وہ عوام سے رابطہ کرنے کے دوران جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔ کمشنر پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوئی احتجاجی مظاہرے نہ کریں۔ کوئی دھرنا نہ دیں کوئی ریالی نہ نکالیں اور پویس کو ہدایت دی کہ وہ احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لیتے ہوئے احتیاط برتیں۔