عوام پینے کا پانی صاف ستھرا استعمال کریں

   

گھروں کے اطراف پانی کو جمع ہونے نہ دیں، میدک ڈی ایم ایچ او

میدک /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر سری رام نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو چاہئے کہ پینے کا پانی صاف ستھرا استعمال کریں ۔ اپنے آس پاس کی جگہوں بالخصوص گھروں میں نظام صفائی کو بہتر بنائیں رکھیں۔ صاف کئے ہوئے برتنوں UTENSIL کو استعمال کرتے ہوئے وقت پر ایک بار پانی سے دھولیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔ گھروں کے پاس مین گھڑوں میں پانی جمع ہونے نہ دیں ۔ کیونکہ ملیریا ،۔ موسمی بخار ، ڈینگو جیسی بیماریاں جنم لینے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ ڈاکٹر سری رام دفتر DMHO میں اپنے چیمبر میں ان باتوں کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ضلع میں تاحال کوئی کیس کویڈ Covid نہیں پایا گیا ۔ عوام کو گھبرائے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم عوام کو چاہئے کہ احتیاط برتیں ۔ ڈاکٹر سری رام نے بتایا کہ ضلع کے 20 پرائمری ہیلت مراکز میں دس PHCS پر ڈیلیوریز کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رامائم پیٹ کے ڈی دھرمارم کوڈی پلی ،کلچرم ، منوہرآباد ، نارسنگی ، پاپناپیٹ ، ریگوڑ ، ٹیکمال ، شنکرم پیٹ اے اور ویلڈرتی پر 24 گھنٹے سرویس ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ مرکز سے خون کے معائنہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو بلڈ روانہ کیا جاتا ہے ۔ جس کی رپورٹ مریض کے دئے گئے سیل نمبر پر بھیج دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں حاملہ خواتین کو ایم سی ایچ کٹس کی سربراہی بھی موجود ہے۔ ضلع میں جہاں تک ممکن ہو نارمل ڈیلیوریز کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس کا فیصد 54 بتایا ۔ ونیز انہوں نے بتایا کہ PHCs کے علاوہ میدک ایم سی ایچ نرساپور ، توپران کے علاوہ کوڈی پلی پر بھی کارپوریٹ طرز پر زچگیاں کی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر سری رام نے مزید بتایا کہ توپران ٹاون میں بھی اربن ہیلت سنٹر کے قیام کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلٹر واٹر کا ا ستعمال کریں۔ تاہم گھر میں اگر کوئی متاثر ہو تو پانی کو اُبال کر ٹھنڈا کرتے ہوئے استعمال کریں ۔