عوام کو احتیاط سے متعلق شعور بیداری

   

ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار سعید احمد مسرور متحرک
یلاریڈی۔/29 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات کی عوام کو کورونا وائرس سے متعلق کامل شعور دلانے اپنے عملے کے ساتھ منڈل ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار مسٹر سعید احمد مسرور متحرک ہیں۔ انہوں نے مختلف مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو گھروں پر ہی رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی عوام صد فیصد عمل اوری کریں گے تو خطرناک جان لیوا وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ جس کیلئے ہر شخص کو سرکاری احکام کا لحاظ رکھتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے دوسروں کو بھی خطرناک وائرس سے دور رکھنے میں مدد کرنی ہوگی۔ مسٹر سعید احمد مسرور تحصیلدار نے منڈل میں زائد قیمتوں میں اناج وغیرہ فروخت کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ مالکان کو اناج اسٹاک کرکے قلت نہ پیدا کرنے کو کہا۔ انہوں نے تمام کرانہ شاپس ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مزید تاکید کی کہ عام دنوں کی قیمتوں میں ہی روز مرہ کی اشیاء فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔ اناج کا گوداموں میں ذخیرہ کرکے قلت والی صورتحال پیدا کرنے پر شاپ کا لائسنس منسوخ کرنے کا انتباہ دیا۔ مسٹر سعید احمد مسرور نے اپنی ذمہ دارانہ خدمات کے ساتھ منڈل کی عوام کوکوئی مشکل نہ ہونے دینے کے تمام بہتر اقدامات کیلئے روزانہ متحرک ہیں۔ عوام کو بھی چاہیئے کہ عہدیداروں کا مکمل تعاون کریں۔