محبوب نگر ۔ عوام دھوکہ باز اور شاطر افراد سے ہوشیار رہیں ۔ بالخصوص بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر رقومات بٹورتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے تعلق سے فوری پولیس کو اطلاع دی جائے ۔ ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو نے پیر کے دن عوامی دربار کے انعقاد کے موقع پر ہدایات دیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور بزرگوں کے ساتھ بے بعزتی سے پیش آنے والوں کو ہرگز نہ چھوڑیں ۔ چند دنوں سے والدین اور بزرگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے واقعات کی شکایت ان تک پہونچی ہیں ۔ اپنے واقعات میں ملوث افراد کو بخشانہ جائے ۔ انہوں نے شکایت کنندگان کے مسائل کی غور سے سماعت کے بعد متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے شکایت کنندوں کو اطمینان دلایا کہ خاتون پولیس کا عملہ خواتین کے مسائل کی یکسوئی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی ۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حضور نگر: حضورنگر میں آج ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے بموجب حضور نگر سے تعلق رکھنے والے شیخ جانی میاں عمر 65 سال ترکاری لیکر بائک پر گھر واپس جارہے تھے پٹرول بنک کے روبرو پیچھے سے تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جس کے سبب سر پر شدید چوئیں آئیں مہلوک کو بغرض علاج کھمم لے جایا جارہاتھا کہ راستے ہی میں دم توڑ دی بعدازاں نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حضورنگر ایریا دواخانہ منتقل کیا گیا بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا ؛ مہلوک کے ورثاء میں 2 بیوہ 2لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں اس ضمن میں پولس سب انسپکٹر وینکٹ ریڈی کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔