عوام کو روزگار فراہمی میں حکومت ناکام

   

Ferty9 Clinic

آصف آباد۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر آصف آباد کے گاندھی چوک پر ( آل انڈیا یوتھ فیڈریشن ) کی ضلعی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں خصوصی مہمان کے طور پر آئے AIYF کے اسٹیٹ سکریٹری انیل نے شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس میں شریک عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے وہ اپنے انتخابی وعدوں کو یکسر بھلا کر اقتدار کے نشہ میں ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں بھارت کی بدنامی ہورہی ہے اور ملک معاشی، تعلیمی ، سماجی جیسے ہر میدان میں بہت کمزور ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں CAAاور NRC جیسے قانون بناکر ملک کے تمام شہریوں کو تذبذب کا شکار بنارہی ہے۔ اس قانون سے صرف ایک طبقہ مسلم ہی نہیں بلکہ ملک کے دوسرے طبقے جیسے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی بھی اپنی اپنی شہریت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ آج ملک کے شہری، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے دوچار ہیں لیکن حکومت ان مسائل کو نظرانداز کرکے دوسرے اور مسائل کھڑے کررہی ہے جس سے ملک کے نوجوانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔