عوام کی بہبود کیلئے ریاستی حکومت کوشاں،ضلع میں مزید 31822 وظیفے منظور

   


ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولاکملاکر کا بیان

کریم نگر ۔ /2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر رورل منڈل بماکل دیہات کے ٹی وی گارڈنس میں بماکل ، گوپال پور ، درشیڈ دیہاتوں کے 596 اشخاص میں آسرا وظیفے کارڈ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بہبود کیلئے ریاستی حکومت کوشاں ہے۔ قبل از ضلع میں 115000 وظیفے منظور کئے گئے حال ہی ضلع میں مزید 31822اشخاص کو وظیفے منظور کئے گئے۔ تمام کی جدوجہد سے ریاست تلنگانہ کی تشکیل ممکن ہوئی۔ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کے احکام پر تمام اہل افراد کو آسرا پنشن منظور کئے جارہے ہیں۔ بماکل میں سابقہ 540 افراد کو پنشن منظور کئے گئے مزید 319 افراد کو آسرا پنشن کی منظوری دی گئی۔ درشیڈ میں 402 وظیفہ یاب کے علاوہ مزید 224 افراد کو گوپال پور میں 284 وظیفہ یاب افراد کے علاوہ مزید 53 افراد کو آسرا پنشن منظور کئے گئے۔ 57 سال عمر کے حامل تمام افراد کو وظیفے منظور کئے جائینگے۔ ریاست کی تشکیل نو کے بعد وزیر اعلی کے سی آر نے عوام کے بہبود کیلئے متعدد اسکیمات کو متعارف کیا ہے۔ زراعت کیلئے 24 گھنٹے مفت بجلی ، پراجکٹ کے ذریعہ آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی سے کسانوں کے بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔ تنہاخواتین کو وظیفے فراہم کررہے واحد سی ایم وزیر اعلی کے سی آر ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی کے عمر کی درازی کیلئے تمام سے دعاؤں کی گذارش کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر آر وی کرنن ، ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال ، ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی سریلتا ، کریم نگر ایم پی پی لکشمیا وائی ایس ایم پی پی ، سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی ، عوامی قائدین و دیگر نے شرکت کی۔