مختلف اضلاع میں سینکڑوں افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا
حیدرآباد /27 جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر محکمہ فائر کی ٹیمیں بھی ریاست بھر میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ 27 جولائی کو طوفانی صورتحال کے دوران تلنگانہ فائر سرویس عملے نے 5 اضلاع میں 788 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ڈائرکٹر جنرل فائر سرویسس وائی ناگی ریڈی نے بتایا کہ ریاست بھر میں بارش کی صورتحال کے پیش نظر ان کی نگرانی میں محکمہ فائر کی خصوصی ٹیمیں عوام کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جئے شنکر بھوپالا پلی میں 70 افراد، ضلع گوداوری کھنی میں 19 افراد ، ہنمکنڈہ کے بھگت سنگھ نگر میں 60 افراد، نعیم نگر میں 35 افراد ، ایس سی گرلز ہاسٹل میں 280 افراد اور اشوک نگر علاقہ میں 15 افراد کو بچالیا گیا ۔ اسی طرح ورنگل کے رام نگر میں 10 افراد، بی آر نگر میں 80 افراد، شاکارسی کنٹہ میں 6 افراد ، بونڈی واگو میں 8 ، بھدرا کالی مندر میں 6 ، پٹنا نگر میں 4 اور للیتا ہاسپٹل میں 100 افراد کو کامیاب طور پر بچالیا گیا ۔ اسی طرح نرمل میں 100 افراد کو کامیاب طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ فائر کی جانب سے عوام بشمول خواتین اور بچوں کی جان بچانے خصوصی کشتیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ب