عوام کی حقیقی ترقی کانگریس سے ہی ممکن

   

محبوب نگر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا، مختلف قائیدین کاخطاب

محبوب نگر /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئندہ انتخابات میں کانگریس مرکز اور ریاستوں میں اقتدار حاصل کرے گی ۔ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹریز ونود کمار اور سنجیو مدیراج نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ مستقر محبوب نگر کے 29 وارڈ میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا سے مخاطب تھے ۔ قائدین نے کہا کہ عوام مرکز اور ریاست کی حکومتوں سے عاجز آچکے ہیں ۔ کیونکہ ترقی کا حقیقی چہرہ کانگریس نے ہی دکھا یا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت کے ذریعہ ریاست اور مرکز میں کانگریس کے اقتدار کیلئے راہ ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا عوام کیطرف سے شاندار خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر چندر کمار گوڑ ، سی جے بنہر ، لکشمن یادو ، وسنتا سائی بابا ، سراج قادری ، نرسمہا ریڈی ، لکشمن ، رگھویندر راجو ، سبھاش ، خواجہ عظمت علی ، محمد اویس احمد، جگدیش ، سرینواس گوڑ ، آشو ، محمد صادق ، چاؤش ، عبدالحق ، بالاسوامی ، ابوبکر ، علیم ، ناگاراجو ، وینکٹ لکشمی ، سجاتا ، طاہر ، ملیش و دیگر موجود تھے ۔