حیدرآباد۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے کارگزار و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کل رات حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں ایک بڑے جلسہ عام سے مخاطب ہوتے ہوئے عوام سے پرزور اپیل کی کہ حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے امیدوار تلاسانی سرینواس راؤ عوام کے درمیان چوبیس گھنٹے رہ کر کئی اہم مسائل حل کئے۔ آج یہی تلاسانی سرینواس یادو کو صنعت نگر سے کامیاب بناکر تیسری مرتبہ منتخب کریں۔ کے ٹی آر نے مزید کہا کہ حیدرآباد کی موجودہ ترقی صرف اور صرف بی آر ایس کی دین ہے۔ غریب عوام کو ڈبل بیڈروم کے پٹہ جات کی فراہمی، شادی مبارک کے ذریعہ چیکس کی تقسیم، ائمہ اور موذنوں کے اعزازیہ کی فراہمی صرف اور صرف بی آر ایس حکومت کا کارنامہ ہے۔ صنعت نگر حلقہ کے عوام سے پرزور اپیل ہے کہ 30 نومبر کو بی آر ایس امیدوار تلسانی سرینواس یادو کے کار کے نشان کے بٹن کو دباکر اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرتے ہوئے تلاسانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔