مٹ پلی میں کمیونیٹی پولیسنگ اجلاس و ریاپڈ ایکشن مارچ، ڈی ایس پی کا خطاب
مٹ پلی۔ 8؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ناگہانی و ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مٹ پلی ڈی ایس پی ونگا رویندر ریڈی کی نگرانی میں مٹ پلی کیرتی فنکشن ہال میں کمیونیٹی پولیسنگ وماب کنٹرولنگ جانکاری اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس دوران ڈی ایس پی ونگا رویندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی معاشرے میں ناگہانی و ہنگامی واقعات و مذہبی فسادات و کمیونل مسائل درپیش ہوں تو پولیس اپنے فرائض کو انجام دے کر معاشرہ میں امن و شانتی کے ماحول کو فروغ دیں اور متحرک رہ کر عوام کے درمیان بھائی چارہ کی فضاء کو برقرار رکھیں۔ پولیس کا رویہ عوام کے درمیان اِنصاف پسند اور منصفانہ رہنا چاہئے۔ اس موقع پر آر ڈی او مٹ پلی ونود کمار، سی آئی لکشمی نارائنا، ایس آئی جی شیام راج، تحصیلدار نڈی مٹلہ ستیہ نارائنا مٹ پلی، میونسپل وائس چیرمین بوئن پلی چندرا شیکھرراؤ، میونسپل کمشنر ایم پی ڈی او کے ریاپڈ ایکشن فورس ٹیم جاڑے راہول، (اسسٹنٹ کمانڈنٹ) ایل بالاسوامی، انسپکٹر ڈی ایس ماسکر انسپکٹر جے پرکاش، انسپکٹر وشنو کمار، انسپکٹر برہما اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں عوام میں جانکاری و پیغام کو عام کرنے کی غرض سے ریاپڈ ایکشن فورس ریالی ڈی ایس پی ونگا رویندر ریڈی کی نگرانی میں کیرتی فنکشن ہال سے ہوکر مٹ پلی میونسپل آفس سے ہوکر سائی کرشنا ٹاکیز روڈ، پھر ویم پیٹ روڈ تک نکالی گئی۔