ونپرتی میں شعوربیداری مہم سے رکن اسمبلی اور ضلع کلکٹر کا خطاب
یلاریڈی ۔ 20؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے تعاون سے شہروں کی صفائی ممکن ہوسکتی ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ 15 روزہ ایکشن پلان پروگرام میں حصہ لیکر شہروں کو صاف ستھرا بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار نرنجن ریڈی نے کیا ۔ آج ونپرتی کے وارڈ نمبر 5 میں 15 روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پرمخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت گرام پنچایتوں میں 30 روزہ پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا جس سے دیہاتوں میں بہترین صفائی ہوئی ۔ اور بہترین نتائج آئے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے شہروں میں اس عمل کو کرنے کے لئے حکومت اقدامات کی ہے ۔ میونسپلٹی کے تحت صفائی کرنابہت ہی آسان اور سہل ہے ۔ ضلع کلکٹر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنے گھر کی صفائی کے علاوہ گھر کے آس پاس بھی صاف ستھرا ماحول بنانے کی ضرورت ہے ۔ مستقر میں ایک مرتبہ تمام محلہ والے ملک کر صفائی پروگرام کا انعقاد کریں تو پورا وارڈ صاف ستھرا ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کچرے کو اپنے مکان اور دوکان کے سامنے ڈالیں ۔ خالی پلاٹ میں جنگلی درختوں کو فوری برخواست کریں ۔ ورنہ مالک اراضی کو نوٹس دے کر اس خالی اراضی کی صفائی کرتے ہوئے اس اراضی کو میونسپل اپنے قبضہ لے گی ۔ بعدازاں ونپرتی ضلع کلکٹر پورے وارڈ کا دورہ کیا اور مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر رجنی کانت ریڈی ‘ آر ڈی او چندراریڈی کے علاوہ سابق کونسلر س موجود تھے ۔