عوامی درخواستوں کی فوری یکسوئی کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

میدک میں ’ می کوسم ‘ پروگرام، رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب

میدک۔ ایم ایل اے کیمپ آفس میں16 اپریل کو’ می کوسم‘ ( میں آپ کیلئے ) پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل سے واقفیت اور اس کے مناسب حل کے مقصد سے ہر ماہ بہ پابندی 2اور 6 کو می کوسم پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں ذریعہ فون 27 افراد نے اپنے مسائل سے واقفیت کرواتے ہوئے ذریعہ فون بات کی۔ جبکہ 96 افراد نے شخصی طور پر پہنچ کر راست درخواستیں پیش کی جس پر پدما ریڈی نے کیمپ میں حاضر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر میدک ٹاؤن کی بیڑی ورکر خواتین اندرا، سوپنا، مینا، لکشمی اور بچاراج پلی کی رجنی ل، گنگا منی، للیتا نے وظائف کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ پدما ریلای نے انہیں تیقن دیتے ہوئے کہا کہ عنقریب بیڑی ورکرس کیلئے جیون برتی وظائف پروگرام کا آغاز ہوگا۔ جیسے ہی یہ فلاحی پروگرام شروع ہوگا سب کو وظائف منظور کئے جائیں گے۔ اس موقع پر توٹکیڈلہ کی سرپنچ رانماں نے آنگن واڑی مراکز پر معلمات کی ہمیشہ غیر حاضری سے متعلق علم میں لاتے ہوئے موجودہ آنگن واڑی ٹیچرس کو خدمات سے ہٹانے اور ان کی جگہ دوسروں کے تقررات کا مطالبہ کیا۔ اس طرح گندھار پلی کے قائدین نے نئی گرام پنچایت بھون تالاب سے منسلک سڑک کی مرمت، گاؤں میں نالیوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او میدک سائی رام ضلع پریشد نائب صدر نشین محترمہ لاوانیا ریڈی، ڈی ایس او شیو کمار ، ایم پی ڈی او سری راملو، پی اے سی ایس صدر نشین سیتا رامیا، سابق سرپنچ سامبا سیوا راؤ، صدر نشین منڈل پریشد حویلی گھن پور ایس نارائن ریڈی، زیڈ پی ٹی سی سجاتا کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدینمیدک بلدیہ صدر نشین ٹی چندرا پال، بلدی کونسلرس جے راج، لکشمی نارائن گوڑ، محدم سمیع الدین، پارٹی قائدین مسرز لنگا ریڈی، سرینواس ریڈی، راگی اشوک، سید منیر محی الدین بھی موجود تھے۔