نئی دہلی ۔ 12 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبوں کے بینکوں کے آفیسروں کی یونین نے دھمکی دی ہے تو وہ 26 ستمبر سے 10 سرکاری بینکوں کے 4 بینکوں میں ا نضمام کے خلاف دو روزہ ہڑتال کریں گے ۔ انہوں نے انڈین بینک اسوسی ایشن کو یہ نوٹس جاری کردی ہے ۔ آفیسروں کی یونینس کے ترجمان نے کہا کہ عوامی شعبہ کے بینکوں کے مجوزہ انضمام کے خلاف ہڑتال کریں گے ۔ حکومت نے 30 اگست کو اعلان کیا کہ وہ سرکاری شعبہ کے 10 بڑے بینکوں کو چار بینکوں میں ضم کردے گی ۔ ایک یونین لیڈر نے اپنے ایک علحدہ بیان میں کہا کہ اپنے مطالبات کی تکمیل کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے قومیائے گئے ۔ بینک رواں سال نومبر کے دوسرے ہفتہ سے ایک غیر معینہ ہڑتال شروع کریں گے۔