سنگاریڈی میں سابق رکن اسمبلی کے ہاتھوں عیسائی مذہبی افراد میں راشن تقسیم
سنگاریڈی 6 ؍جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی راجیشور رائو اور سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکرکے ہا تھوں پی ایس آر گارڈن فنکشن ہال سنگاریڈی میں 160 پاسٹر س میں ’’ راشن کٹس ‘‘ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر راجیشور رائو ایم ایل سی اور سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھاکرنے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔کورونا وائر س اور لاک ڈائون کے پیش نظر ریاستی حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے ہر طرح کی سعی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائو ن کے موقع پر ریاستی حکومت تمام سفید راشن کارڈ گیرندوں کو فی کس 12 کیلو مفت چاول کی فراہمی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ۔ کورونا وائر س کی روک تھام کیلئے تلنگانہ حکومت کی جا نب سے جاری کردہ احتیا طی اقدامات و تدابیر پر عمل آوری انتہائی ضروری ہے ۔سماجی و جسمانی فا صلہ کی برقراری کے علاوہ ماسک کا استعمال کرنا لا زمی ہے ۔اس کے علاوہ اپنے ہا تھوں کو سائنٹیزیشن کے ذریعہ صاف ستھرا رکھیں۔اس موقع پر چیرمین ڈی سی ایم ایس متحدہ ضلع میدک شیو کمار ‘ چیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی ۔ وجئے لکشمی ‘وائس چیرمین ڈی سی سی بی پی مانیکم ‘جئے پال ریڈی قائد ٹی آر ایس ‘ کونڈ ریڈی زیڈ پی ٹی سی ‘مسعود بن عبداللہ بصراوی ‘ جالیندھر ‘ نر سمہلو ‘ بی ۔ روی ‘ وینکٹیشو ر لو و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔