عوامی فلاح و بہبود کیلئے فوج کی طرح کام کریں

   

کاغذ نگر میں بی جے پی کارکنوں کو ریاستی جنرل سکریٹری مسٹر سرینواس کا مشورہ
کاغذ نگر: کاغذ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کاغذ نگر کے پٹیل فنکشن ہال میں حلقہ پارٹی کارکنوں کا اجلاس رکھا گیا۔ ڈاکٹر پی ہریش بابو، ڈاکٹر سرنیواس اجلاس کی کارروائی چلائی، اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری سرنیواس، رکن پارلیمان متحدہ عادل آباد اس بابو راؤ، سابق رکن پارلیمان راتھوڑ رامیش نے شرکت کی، بھارتیہ جنتا پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری سرنیواس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر حالت میں تلنگانہ ریاست میں بی جے پی پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے کارکنوں کو اہم رول ادا کرنا چاہیے کیونکہ کارکنوں بدولت ایک پارٹی کا مستقبل کا ہوا ہوتا ہے اس لئے بی جے پی پارٹی کی فلاح و بہبود اور پارٹی کی ترقی کے لئے ایک جٹ ہو کر پارٹی کی ترقی کے لئے فوجیوں کی طرح خدمات انجام دینے کا پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا, انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منڈل لیول پر اجلاس منعقد کر تے ہوئے بی جے پی پارٹی کارکنوں میں پارٹی کی تشہیر سے متعلق شعور بیداری اجلاس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے. بھارتیہ جنتا پارٹی ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ pudal کے جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا۔