گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو گورکھناتھ مندر احاطے میں جنتا درشن کا انعقاد کیا اور بزرگ، خواتین و معذورین سمیت تقریبا 200افراد کے مسائل سنے ۔ وزیر اعلی نے جمعہ کی صبح جنتا درشن میں گورکھناتھ مندر احاطے میں کرسیوں پر بیٹھائے گئے افراد تک پہنچے اور ایک ایک کر کے سب کے مسائل کو سنا۔ انہوں نے تقریبا 200 افراد سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلی نے افسران سے کہا کہ عوام کے ہر درد کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مسائل کے حل میں تساہلی نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے کہا کہ ہر ضرورت مند کی مدد کے لئے ہمیشہ کھڑے رہیں۔ وزیراعلی نے لوگوں سے کہا کہ فکر نہ کیجئے عوام سے جڑے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے افسران کو متعلقہ معاملات کے ازالے کا حکم دیا۔