عوامی مسائل کی یکسوئی پر مکمل توجہ مرکوز کریں

   

Ferty9 Clinic

سداشیو نگر منڈل پریشد اجلاس میں عوامی نمائندوں کو رکن اسمبلی کا مشورہ

یلاریڈی ۔ مواضعات میں عوام کو دستیاب رہتے ہوئے ہر روز ان کے درپیش مسائل حل کرنے کے ضروری اقدامات کرنے عہدیداروں ، عوامی نمائندوں کو یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل سداشیونگر مستقر پر منڈل پریشد کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل کو لیکر ہمیشہ سنجیدہ رہنا چاہئے ۔ مسائل سے متعلقہ عہدیداروں کے ذریعہ عوامی مسائل فوری حل کروانے عوام کیلئے دستیاب رہنے کو کہا ۔ انہوں نے محکمہ زراعت محکمہ آبرسانی ، محکمہ آبپاشی محکمہ آر ڈبلیو ایس ضامن روزگار اسکیم ICDS اور دیگر محکموں کے متعلقہ عہدیادروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ 22 ویں پیاکیج کالیشورم کے تعمیرات کے تحت کنالوں کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ نالوں کی تعمیرات کے سبب اراضی سے محروم ہونے والے کسانوں کو اب تک رقم ادا نہ کئے جانے کی شکایت ترمن پلی سرپنچ بال ریڈی نے رکن اسمبلی سے کی ۔ جس پر انہوں نے ضلع کلکٹر سے بات کرکے تمام کسانوں ہرجانہ کی رقم دلانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی انوسیا ، ضلع پریشد رکن معاون مسٹر سید محی الدین ایم پی ڈی او مسٹر اشوک ، تحصیلدار مسٹر رویندر اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔