لندن۔/2 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی بی سی ورلڈ سرویس کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کویت میں عورتوں اور گھریلو خادماؤں کو ’ غلاموں کے آن لائن بازار ‘ کے ذریعہ فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ مارکٹس ( بازار ) مبینہ طور پر بشمول4sale ، فیس بک کے مملوکہ انسٹا گرام اور گوگل و ایپل کے منظورہ دیگر ایپس کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔ بی بی سی نے دعویٰ کیا کہ اس کی ایک ٹیم نے ایک 16 سالہ لڑکی کی خریدی کی پیشکش کی تھی جس کی فروخت کے اشتہار میں کہا گیا تھا کہ لڑکی برائے فروخت قیمت 3,800 ڈالر ( 2.7لاکھ روپئے ) ۔