عیدالاضحی پر جناب عامر علی خان ایم ایل سی کی مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔6۔جون۔(سیاست نیوز) رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان نے عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی اور سعادت حج پانے والے حجاج کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تمام حجاج اکرام کے حج کو قبول و مبرور فرمائے اور عید کے موقع پر قربانیوں کو قبول و منظور فرمائے۔ جناب عامر علی خان نے عیدالاضحی کے حقیقی پیام کا تذکرہ کرکے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں اپنی زندگیوں میں اللہ کی رضا کو ہر شئے پر مقدم رکھنے کی تعلیم دیتی ہے ۔ حضرت ابراہیم ؑنے حضرت اسمعیلؑ کو اللہ کے حکم سے قربان کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ یہ واقعہ نہ صرف اپنی زندگیوں میں ایثار و قربانی پیدا کرنے کی تعلیم دیتا ہے بلکہ والدین کے احکام کی اہمیت بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضاکیلئے تقویٰ اختیار کرنا ‘ جذبہ ٔ قربانی پیدا کرنا ‘ اور معاشرتی سلوک کو بہتر بنانا عید الاضحی کا حقیقی پیغام ہے۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ ہمیں اپنے آس پاس موجود افراد کیلئے ایثار ‘بھائی چارہ ‘ ہمدردری اور محبت کا جذبہ اپنانے کی ضرورت ہے۔3