عیدالاضحی پر قریشی برادری کو پریشان نہ کرنےچیرمین میناریٹی کمیشن کی ہدایت

   

نظام آباد :28/ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ مائنارٹیز کمیشن چیئرمین طارق انصاری نے صحافت کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تلنگانہ جمعیت القریش، جو ایک سماجی فلاحی تنظیم ہے ان کی جانب سے تلنگانہ اقلیتی کمیشن سے شکایت کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی نقل و حمل میں انہیں غیر سماجی عناصر کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جانور پکڑے جانے پر جرمانے کی ادائیگی کے باوجود جانوروں کو بلاوجہ ضبط کر تے ہوئے خانگی گائو شالہ میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے کمیشن سے مداخلت کرنے اور ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی۔ اس پر مائنارٹیز کمیشن چیئرمین مسٹر طارق انصاری نے ٹی جی ایس ایم سی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس، اور پولیس کمشنر حیدرآباد، سائبرآباد اور راچہ کنڈہ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عید الاضحی کے موقع پر ایسی کسی بھی پریشانی سے عوام کو بچایا جائے، جیسا کہ حکومت کے قواعد و ضوابط کے تحت طے ہے۔ساتھ ہی یہ تجویز بھی کی گئی ہے کہ مختلف مقامات پر سرکاری مویشی ہال قائم کیے جائیں تاکہ جانوروں کو خانگی گائو شالہ میں رکھنے کے بجائے سرکاری مویشی حال میں رکھا جا سکے۔ جانوروں کو جانچ پڑتال اور جرمانہ وصول ہونے کے بعد رہا کیا جا سکتا ہے۔