عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کیلئے پولیس کے خصوصی انتظامات

   

عطاپور پولیس اسٹیشن میں شعور بیداری پروگرام ، ڈی سی پی جگدیشور ریڈی کا خطاب
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) عیدالضحی کے پیش نظر صحت و صفائی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں عطاپور پولیس اسٹیشن میں عوامی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور قریش برادری کے افراد کے ساتھ ڈی سی پی نے اجلاس منعقد کیا ۔ راجندر نگر ڈپٹی کمشنر پولیس جگدیشور ریڈی نے کہا کہ عوام کی دہلیز تک فاضل اشیاء کو پھیکنے کے کورس فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ جانوروں کے فاضل اشیاء کو سڑکوں ، چوراہوں پر نہ پھینکیں جس کے سبب مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی بہ نسبت جاریہ سال مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بلدیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جاچکے ہیں اور زائد گاڑیوں اور زائد عملہ کو صفائی پر معمور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ اور سوشیل میڈیا پر توجہ نہ دیں ۔ پولیس کی جانب سے تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں اور عیدالضحی کے موقع پر پرسکون ماحول کو فراہم کرنے اور خوشگوار انداز میں عید منانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ع