جگاریڈی و نرملا جگا ریڈی سے سداسیوپیٹ کے اقلیتی قائدین کا اظہارِ تشکر
سداسیو پیٹ ۔18 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس اقلیتی قائدین کی نمائندگی پر سابقہ رکن اسمبلی وپردیش کانگریس کمیٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کے تعاون سے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے 15 لاکھ روپئے کی لاگت سے جدید عید گاہ میں باؤنڈری وال کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، اسی کے ساتھ ساتھ مزید 15 لاکھ روپئے کی لاگت سے قبرستان میں بھی باؤنڈری وال کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر کانگریس اقلیتی قائدین نے جگاریڈی کانگریس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ اور نرملا جئے پرکاش ریڈی ٹی جی آئی آئی کارپوریشن چیئرمین ریاست تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مقامی صدر کانگریس اقلیتی سیل شجاع الدین (چھوٹو بھائی) نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کاموں کو جگاریڈی کانگریس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ کی خصوصی دلچسپی سے منظور کروا کر کے عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اور آنے والے دنوں میں اسی طرح مزید مسلمانوں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ لہذا تمام مسلمانانِ سداسیو پیٹ کی جانب سے انہوں نے جگاریڈی کانگریس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ اور نرملا جے پرکاش ریڈی کارپوریشن چیئرمین ریاست تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا حامد ، مولانا عباس ، محمدحاجی، محمد عبداللطیف ، لئیق الرحمن ، محمد صابر ، محمدشجیی ، محمد واجد ، محمد وسیم دادا، نوشید ، محمد رفیق الرحمن ، عبدالقدیر ، محمدعلیم ، محمد رحمت ، محمدماجد ، وحید ، خواجہ پاشا ، حافظ محمداظہر ، حافظ محمدعمران کے علاوہ کئی کانگریس قائدین و علمائے کرام موجود تھے۔