غازی پوردہلی اور اترپردیش کے غازی پور سرحد پر ہفتہ کو ایک کسان نے عوامی بیت الخلاء میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ متوفی کا نام سردار کشمیر سنگھ بتایا گیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کشمیر سنگھ صبح غازی پور سرحد کے نزدیک ہی نگر نگم کے بیت الخلاء میں قضائے حاجت کیلئے گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے پھندا بنا کر خود کشی کرلی۔ پولیس کو ملے نوٹ میں کسان نے لکھا کہ میرے آخری رسوم کی ادائیگی میرے پوتے ، کے ہاتھوں میں دہلی۔یوپی سرحد پر کی جائے ۔