غدر2 سنی کی سب سے بڑی فلم بنے لگی

   

ممبئی :سنی دیول کی فلم غدر2 بالی ووڈ اسٹار کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے اور اس نے صرف دودنوں میں 83.10 کروڑ کی کمائی کرلی ہے ۔ سنی دیول کی یہ فلم ابتدائی دودنوں میں ہی اسٹار کی زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا ریکارڈ بنالیا ہے ۔پہلے دن اس فلم نے40.10 کروڑ کی کمائی کی جس کے بعد دوسرے دن اس نے 43 کروڑ کی کمائی کی ہے ۔اس سے قبل سنی دیول کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم غدر تھی جس نے کامیابی کے ساتھ 76.88 کروڑ روپئے کمائے تھے ۔