طولکرم: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے نور شمس کیمپ میں ہونے والے دھماکے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری طرف اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے طولکرم میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔فلسطینی میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں طولکرم میں نور شمس کیمپ کو اگلے نوٹس تک بند فوجی زون قرار دیدیا ہے۔رام اللہ میں میڈیا نے اطلاع دی ہیکہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج بیت لحم شہر کے قریب دہیشیہ کیمپ میں چھاپے اور گرفتاریاں کر رہی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے مزید کہا کہ فوج نے الخلیل شہر کے علاقے العروب میں بھی چھاپہ مارا اور کئی فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔طولکرم میں اسرائیلی فورسز نے ایک نوجوان کو اس کے والد کا علاج کرنے سے روکنے پر قتل اور باپ کو زخمی کردیا۔