شادنگرمیں شادی مبارک ‘کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم ‘رکن اسمبلی وی شنکرکا خطاب
شادنگر 9 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس جمعرات کو چودھری گوڑہ منڈل سے تعلق رکھنے والے 63 مستفیدین میں کانگریس پارٹی منڈل کے صدر چلیویندرم پلی راجو کی قیادت میں شادنگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب میں تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ ان خاندانوں کے افراد شادیوں کے موقع پر قرض میں مبتلا نہ ہو اور ان کی خوشیوں میں شامل ہوتے ہوئے حکومت کی جانب سے مالی امداد کے طور پر شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کے ذریعہ منظورہ چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں ، حکومت کی طرف سے دی جانے والی کلیان لکشمی شادی مبارک اسکیم کے لیے درخواستیں امید کے ساتھ داخل کرتے ہیں اور منظوری کا انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیک دیہی علاقوں کے غریبوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب و مستحق لوگوں کی بہبود کے لیے مختلف فلاحی پروگرام شروع کر رہی ہے اور حکومت آنے والے وقت میں لڑکیوں کے لیے مزید فلاحی اسکیمیں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سبھی کو سنکرانتی کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر چودر گوڑہ تحصیلدار جگدیشور، سرینواس ریڈی، مارکیٹ کمیٹی وائس چیرمین محمد علی خان بابر، محمد ابراہیم، صدر کرشنا ریڈی، ضلع چودر گوڈہ کانگریس پارٹی سینئر لیڈران انجانیولو، چندر شیکھر، ستیہ نارائن ریڈی، اعجاز علی، سلیم، بلراج، گوپال، شیومولی، پالامور، دیگر موجود مقامی کانگریس پارٹی قائدین تھے۔