بیدر میں ہاسٹل کی نئی عمارت کا افتتاح، انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کا خطاب
بیدر۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب اور پسماندہ بچوں کومعیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مسٹر ایشور کھنڈرے وزیر جنگلات و ماحولیات و حیاتیات انچارج وزیر برائے ضلع بیدر نے آج یہاں بیدر تعلقہ دیہات کمٹھانہ میں ضلع انتظامیہ وضلع پنچایت ،محکمہ درج فہرست ذاتوں کی بہبود بید رکی جانب سے 1.30 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ درج فہرست قبائل کی پری میٹرک لڑکیوں کے ہاسٹل کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کہی انہوں نے مزید کہا کہ کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کی آنے والی گرانٹ کے تحت اس سال ضلع کے اسکولوں میں کھیل کے میدان تدریسی سامان و باورچی خانہ اور پینے کاپانی، بیت الخلاء وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرنے 125کروڑ روپیئے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر بیدر ساؤتھ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلڈالے نے کہا کہ طلباء کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔ اور ہاسٹلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب اور کمپاؤنڈ وال تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر و شلپا شرما اور ضلع پنچایت بیدر کے سی اور ڈاکٹر گریش بدولے اور ضلع گارنٹی اتھاریٹی کے چیرمین امرت راؤ چمکوڑے ولیج پنچایت صدر روی کمار اور عوام کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔