جگتیال 28/ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کے کانگریس پارٹی کے سنیر قائد و یم یل سی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے جگتیال کے گوند پلی میں غریب ٹی بی کے مرض میں مبتلا خاتون کے انتقال پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوے اس خاتون کی آخری رسوم میں نہ صرف شرکت کی بلکے اپنے ہاتھوں سے اس کی چیتا کو جلانے لکڑیاں جماء اور اسکے دو بچوں کو 5000 ہزار روپئے کی امداد کی واضح رہے 10 سال قبل اس خاتون کا شوہر سڑک حادثہ میں انتقال کر گیا تھا ماں کے انتقال پر اسکی لڑکی اور لڑکا بے یارو مددگار آہ بکا کرنے کی اطلاع ملتے ہی جیون ریڈی نے پہنچ کر آخری رسومات انجام دی اس موقع پر ان کے ہمرہ کانگریس پارٹی ریاستی آرگنایئزنگ سیکرٹری بنڈہ شنکر نے بھی انکے ساتھ لکڑیاں جمایا بلکہ اخری لمحہ تک ان یتیم و یسیر بچوں کے ساتھ رہے اور بچوں کو پرسہ دیا اور آگ بھی مدد کرنے کا تیقن دیا۔