لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سودیشی ویکسین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو غریبوں کے لئے مفت ویکسینیشن کا مشورہ دیا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ “نہایت ہی خطرناک کورونا وائرس کے سلسلے میں دیسی ویکسین کا خیرمقدم اورسائنسدانوں کو بہت ساری مبارکباد۔” ساتھ ہی مرکزی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔‘‘واضح رہے کہ ویکسی نیشن کی تیاری میں جٹی یوگی حکومت نے ریاست کی راجدھانی لکھنؤ سے ڈرائی رن کا آغاز کیا ہے ۔ 5 جنوری سے ریاست کے دوسرے اضلاع میں ڈرائی رن مہم چلائی جائے گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 14 جنوری کو مکر سنکرانتی کے موقع پر ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔ مہم کے پہلے مرحلے میں کورونا واریئر جیسے ہیلتھ ورکروں اور پولیس سروس کے ملازمین کے ساتھ بزرگوں کو شامل کیا جائے گا۔