غریبوں کو سستی قیمتوں پر دوا مہیا کرانے 3000سرو اوشدھی اسٹور کا آغاز

   

نئی دہلی : دواؤں کی بڑھتی قیمتوں کے سبب سماج کا بہت بڑا طبقہ مناسب علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے ۔ اس کے پیش نظر سرو اوشدھی نے ملک میں غریبوں کو سستی قیمت پر دوا مہیا کرانے کے لیے 3000اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کا تصور اس مقصد اور ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کیاگیا ہے کہ عمومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے درکار سبھی قسم دوائیں انتہائی سستی قیمتوں پر سرکاری جن اوشدھی اسٹوروں میں دستیاب ہوں۔سرو اوشدھی اسٹورز گروپ کے چیرمین ارِدمَن جین بتایاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اوران کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا بہت ضروری ہے ، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے سستی قیمتوں پر ادویات کی دستیابی اور دواکی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔غریبوں کے لیے ادویات کی بڑھتی قیمت بہت بڑا مسئلہ بن چکی ہے ۔ لہٰذاسبھی کی فلاح کے لیے ملک میں تین ہزار سرواَوشدھی اسٹوروں کی شروعات کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عام طور پر جنرک دوا کو نمک اور نام میں اصل دواسے ممتاز نہیں کیا جا سکتا، فرق صرف یہ ہے کہ برانڈز کو مینوفیکچررز کی طرف سے پروموٹ نہیں کیا جاتا، جس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کسی بھی مشہور برانڈڈ دواکے مقابلے معیار، تاثیر یاافادیت میں فرق رکھتی ہے ۔