مکتھل میں اندرماں مکانات کے دستاویزات کی تقسیم ‘ریاستی وزیر سری ہری کا خطاب
مکتھل ۔29جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیرحیوانات واسپورٹس مسٹرواکٹی سری ہری نے تلنگانہ حکومت کی اندرماں اسکیم کو غریبوں کیلئے خوبصورت آشیانوں ومکانوںکی تعمیر اور ایک غریب کے ذاتی مکان کے سنہرے خواب کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعہ بہت سے غریب اورمعاشی کمزور افراد کے مکانات کی تعمیرمیں بڑی مددگار و معاون ثابت ہوگی ۔ ریاستی وزیرمسٹرسری ہری مکتھل کے ایک فنکشن ہال میںاندرماں اسکیم کے تحت مستحقین میںمکانات کے دستاویزات تقسیم کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا ۔ اس موقع پرضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک بھی موجود تھیں‘ ریاستی وزیراسپورٹس ویوتھ ویلفیئر مسٹرسری ہری نے کہا کہ مستحقین کوجلدازجلد مکانات کی تعمیر کا آغاز کرناچاہئے اوران کے مکانات کی مرحلہ وار تعمیر پرریاستی حکومت اقساط میںان کے اکاونٹ میں رقم منتقل کرے گی۔ مسٹرسری ہری وزیرحیوانات نے زور دے کرکہا کہ عوام کوکسی شبہ میںمبتلا ہونے کی ضرورت نہیں‘رقم کی عدم وصولی پر وہ اپنے ذاتی خرچ سے اس کی تلافی کیلئے تیارہیں ۔ ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں291افرادکو مکانات کی منظوری عمل میںلائی گئی ہے ۔ مزیدوسرے مرحلے میںاورمکانات منظورکیے جائیں گے ۔ اس موقع پرکمشنرمیونسپلٹی ‘تحصیلدارمکتھل کے علاوہ ہاوزنگ سوسائٹی کے عہدیداران‘کانگریس پارٹی قائدین اور پارٹی اقلیتی سیل کے عہدیداران ودیگرموجودتھے ۔