پیرس: فرانس کے وزیرخارجہ اسٹیفن سیجورن نے پیر کے روز کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے جب وہ سعودی عرب میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ شامل ہوئے تاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کم کرنے کے لیے سفارتی دباؤ ڈالا جا سکے۔توقع ہے کہ سیجورن ریاض میں عرب اور دیگر مغربی ممالک کے وزراء کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات چیت کریں گے۔سیجورن نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر رائٹرز کو بتایا کہ چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں لیکن آپ کو ان مذاکرات اور گفت و شنید میں ہمیشہ محتاط رہنا ہوتا ہے۔ غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے اور ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہہم یرغمالیوں، انسانی صورتحال اور جنگ بندی پر بات کریں گے۔ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہمیں ان بات چیت اور مذاکرات میں ہمیشہ ہوشیاری سے کام لینا چاہیے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مصر سے توقع تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے امکانات پر بات کرنے کے لیے فلسطینی گروپ حماس کے رہنماؤں کی میزبانی کرے گا۔بلنکن پیر کو سعودی عرب پہنچے جو شرقِ اوسط کے وسیع تر سفر میں ان کا پہلا قیام ہے۔