غزہ جنگ مستقبل قریب میں ختم ہوتی نظر نہیں آتی: امریکی انٹلیجنس

   

نیویارک: اسرائیلی اخبار’معاریو‘ نے منگل کو انکشاف کیا کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی جانب سے جاری کردہ انٹلیجنس رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس کے خلاف جاری اسرائیل کی غزہ پر جنگ مستقبل قریب میں ختم نہیں ہوگی۔اخبار نے امریکی انٹلیجنس کمیونٹی کی طرف سے جاری کردہ سالانہ ’’خطرہ کی تشخیص‘‘ کے عنوان سے رپورٹ میں اسرائیل کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی۔اخبار نے بتایا کہ رپورٹ میں جنگ کے تناظر میں بنجامن نتن یاہو کی حکومت کے مستقبل کے بارے میں اندازے لگائے گئے ہیں جو ان کے خیال میں کئی سالوں تک جاری رہے گی۔اس کا خاتمہ مستقبل قریب میں نظر نہیں آتا۔امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جامع سالانہ رپورٹ میں ایف بی آئی کے امریکی ماہرین کی طرف سے تیار کردہ اسرائیل سے متعلق سیکشن نے اندازہ لگایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ مستقبل قریب میں ختم ہونے سے بہت دور ہے۔رپورٹ کے مصنفین کا خیال تھا کہ اسرائیل آنے والے برسوں میں حماس کی کارروائیوں کے لیے خطرے سے دوچار رہے گا۔ یہ کہ ان کارروائیوں کے خطرات اور اثرات ہوں گے جو نتن یاہو کی حکومت کے تحفظ کو خطرے میں ڈالیں گے۔معاریف نے رپورٹ سے ایک نکتہ نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ “اسرائیل کے لیے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے اور اسرائیلی فوج اس مقصد کو حاصل کرنے کے قریب نہیں پہنچ سکی ۔