غزہ: میں اسرائیلی فوج کی قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسکول پر بم برسا کر متعدد فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ، شجائیہ اور بیت حنون کے اطراف میں شدید بمباری کی گئی جبکہ جنین کے علاقے میں بھی زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال لمحہ با لمحہ ابتر ہوتی جا رہی ہے، 7اکتوبر کے بعد اسرائیلی کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 608ہو گئی، درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔