غزہ : غزہ میں امدادی سامان کے 109 ٹرک غزہ میں داخل ہوتے ہی ایک بڑے حملے کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی حکام نے ان ٹرکوں کو مختصر نوٹس پر ایسے راستے کی طرف دھکیل کر جانے پر مجبور کیا تھا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی ‘ انروا’ کے مطابق غزہ کے بے گھر اور بھوک وقحط سے تنگ آئے لاکھوں افراد کیلئے یہ خوراک کے پیکٹ لے کر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے بتائے گئے راستوں پر ٹرکوں پر حملہ کیا گیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔’انروا’ کی سینیئر ایمرجنسی آفیسر لوئس واٹریج نے اس بارے میں ‘روئٹرز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوراک سے لدے ٹرک جن کے ساتھ یہ واقعہ پش آیا ہے وہ اسرائیلی زیر کنٹرول راہداری کرم شالوم سے غزہ کی طرف آرہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ میں مستحق لوگوں تک وسطی و جنوبی علاقوں میں کتنا مشکل ہے اور کتنا بڑا چیلنج ہے۔