نہیں دیں گے ،امریکی مسلم قائدین کا انتباہ
نیویارک: ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض ایکٹویسٹ اور مسلم قائدین نے کہا ہے کہ اگر صدر بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات نہیں کیے تو وہ ملک کے لاکھوں مسلمان ووٹرز کو بائیڈن کیلئے ووٹ یا فنڈنگ روکنے کیلئے مہم کا آغاز کریں گے۔یہ اعلان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مسلم حامیوں پر مشتمل نیشنل مسلم ڈیمو کریٹک کونسل کی جانب سے آیا ہے۔ اس کونسل میں مشی گن، اوہائیو، پینسلوینیا جیسی امریکی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لیڈر بھی شامل ہیں جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان قائدین نے جنگ بندی کیلئے صدر کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کیلئے محدود وقت دیا ہے۔ بائیڈن کی انتخابی مہم کے منتظمین نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مسلم قائدین نے ’2023 سیز فائر الٹی میٹم‘ کے نام سے کھلے خط میں اعلان کیا ہے کہ وہ مسلم ووٹرز کو فلسطینی عوام پر حملوں کی حمایت کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دینے یا ان کی تائید کرنے سے روکنے کیلئے مہم چلائیں گے۔