غزہ، 6 جنوری (ژنہوا) رفا کے جنوبی غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم چار فلسطینی زخمی ہو گئے ۔میڈیا، سیکورٹی حکام کی جانب سے عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف- الکیدرا نے بتایا کہ ہفتے کی شام رفا شہر میں دھماکے میں تین مکان منہدم ہوگئے ۔اس واقعہ میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا امدادی ٹیمیں گھروں کے ملبے سے اب بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔غزہ سیکورٹی افسر نے بتایا کہ جب دہشت گرد دھماکہ خیز موادبم بنارہے تھے کہ تب ہی اس میں اس میں تکنیکی خرابی آئی اور دھماکہ ہوا۔