بیروت: حزب اللہ کے رہنما نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے سے جنگ پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل سکتی ہے۔ قاسم نعیم حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل ہیں۔انہوں نے اس امر کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں حملے جاری رہے تو مشرق وسطیٰ میں مکمل تصادم شروع جائے گا اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنیں گے۔ان کا کہنا تھا حزب اللہ کا اس تصادم میں حصہ لینے کا مقصد غزہ اسرائیلی دباو کو کم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔ تاہم قاسم نعیم نے دھمکی دی اگر اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت جاری رکھی تو اسرائیل کے خلاف سرحد پارسے حملوں میں اضافہ ہو گا۔ ان کے مطابق اسرائیل اور امریکہ دونوں جارحیت کے مرتکب ہیں، کہ امریکہ اسرائیل کا پورا ساتھ دے رہا ہے۔ حزب اللہ ایک طویل عرصے سے فلسطینی عسکریت پسندوں کا اتحادی ہے۔ اب 7 اکتوبر سے بھی وہ حماس کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اپنے بیانیے پر قائم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں قاسم نعیم نے کہا غزہ پر حملوں میں شدت کا مطلب یہ ہیکہ اس کے مضمرات اسرائیل کو بھی بھگتنا ہوں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں حزب اللہ کے رہنما نے کہا ‘ اگر امریکہ اور دوسرے بہت سے ملکوں کو غزہ شہریوں کے قتل عام میں بھی اسرائیل کا ساتھ دینے کا حق ہے تو ہمیں فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا حق کیوں نہیں ہے۔