غزہ پر عارضی اسرائیلی کنٹرول بھی قبول نہیں :محمود عباس

   

رملہ: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے غزہ کو لازماً جائز فلسطینی اتھارٹی کے ہی حوالے کیا جانا چاہیے۔ اسرائیل کے عارضی طور پر غزہ پر کنٹرول جاری رکھنے کے منصوبے قابل قبول نہیں ہیں۔ وہ روسی خبر رساں ادارہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایل او اور فلسطینیوں کی جائز اتھارٹی پی اے ہی غزہ کو چلانے کی ذمہ دار ہونی چاہیے اور ہم غزہ پر اسرائیل کے عارضی کنٹرول کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔