غزہ پٹی: اسرائیل کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی صبح غزہ پٹی میں حماس کے عسکریت پسندوں کے مقامات پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل کے بقول یہ حملہ فلسطینی علاقے سے بارود سے بھرے غباروں کی اسرائیلی علاقے میں لانچنگ کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے اہداف میں حماس کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ بھی شامل ہے جو حماس کی بحری فوج، زیر زمین انفراسٹرکچر اور مشاہداتی پوسٹس کے زیر استعمال ہے۔ ابھی تک کسی طرف سے ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیل اور حماس نے تین جنگیں لڑی ہیں اور 2007 ء میں اسلامی عسکریت پسند گروپ کے غزہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سیدونوں کے مابین متعدد چھوٹی موٹی جھڑپیں اکثر ہوتی رہی ہیں۔