مغربی کنارہ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے علاقے میں سرگرم فلسطینی جہادی تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاع ہے کہ پیر کی شب سے اس جنگ بندی پر عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ جنگ بندی مصر اور دیگر بین الاقوامی قوتوں کی ثالثی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف مزید کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا۔