استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ وہ دن دْور نہیں جب ظالم اسرائیل انتظامیہ کا غزہ میں روا رکھا گیا قتل عام ، اس کی، بیت المقدس کے خلاف جاری بے حرمتیوں اور حملوں کے آگے بند باندھ دے گا۔استنبول اتاترک کنوینشن سینٹر میں منعقدہ “فروغِ علم ایوارڈ” تقریب سے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین میں 1947 سے جاری حالات اور ترکیہ میں ماضی قریب میں پیش آنے والے منفی واقعات کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ”1947 کے فلسطین کو دیکھیں اور اب کے فلسطین کو دیکھیں۔ دیکھیں کہ فلسطین کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے؟ دیکھیں کہ انہوں نے فلسطین کا کیسے استحصال کیا ہے؟ دنیا نے فلسطین میں صیہونیت کے لئے جیسے سرحدوں کا انتخاب کیا ہے ایسے ہی ان سرحدوں کو مزید آگے لے جانے کی کوششوں میں ہے”۔صدراردغان نے کہا ہے کہ “اس بات سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ترکیہ کو بھی اس سیناریو کا بدل چْکانا پڑا ہے۔ لیکن اب ترکیہ اپنی جمہوریت، سلامتی، اقتصادیات، دفاع اور ڈپلومیسی کے حوالے سے گذشتہ 20 یا 40 سال کے مقابلے میں زیادہ آزاد ہے اور مستقبل کی طرف کہیں زیادہ اعتماد سے دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ” ترکیہ کی سیاسی، عسکری اور اقتصادی مضبوطی کو دیکھ کر امیدیں ترکیہ سے وابستہ کرنے والوں کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔