غزہ کی اسلامی یونیورسٹی اسرائیلی حملہ میں تباہ

,

   

غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اسلامی یونی ورسٹی تباہ ہوگئی، یونی ورسٹی کی خلیل بلڈنگ ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔عرب میڈیاکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں کی غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیلی جنگی جہازوں نے مغربی غزہ میں 4 منزلہ عمارت کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔تباہ کی گئی عمارت غزہ کی اسلامی یونی ورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کینزدیک واقع تھی۔عمارت میں اسٹیشنری، فوٹوکاپی کی دکانیں سمیت، ٹیوشن سینٹرز تھے۔رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہی۔ راکٹ حملوں میں اسلامی یونیورسٹی کی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھا۔