غزہ کی امداد کیلئے جملہ 60 ٹرکوں کو داخلہ کی اجازت

   

غزہ پٹی : حصار زدہ غزہ کی امداد کیلئے رفح کراسنگ سے امدادی سامان سے لدے 60 ٹرکوں کو آج عبور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق امدادی ٹرکوں کو العوجہ باڈر پر تفتیش کے بعد غزہ جانے دیا جائے گا۔رفح کراسنگ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کل پیر اور آج منگل کو کراسنگ سے عبور کئے جانے والے ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے‘۔’کل 60 ٹرکوں کو جانے دیا گیا اور آج بھی اتنی تعداد عبور کرچکی ہے جبکہ اس سے قبل 20 سے زیادہ ٹرکوں کو عبور کرنے کی اجازت نہیں ملتی تھی‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مختلف غذائی اور طبی سامان سے لدے ٹرکوں اسرائیل کی جانب سے باریک بینی سے تفتیش سے گزارا جاتا ہے‘۔’اب تک 253 ٹرک عبور کرچکے ہیں مگر فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے اسے اب تک 144 ٹرک وصول ہوئے ہیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ٹرکوں کو عبور کرنے کی اجازت ملنے کے باجود ابھی تک بہت سے ٹرک تفتیش کے مراحل میں ہیں‘۔