غزہ کی تعمیر نو کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا

   

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہیکہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کریگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں قتل ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔