نیویارک : عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے اثرات نے پہلے سے نازک لبنانی معیشت کو دوبارہ کساد بازاری کی طرف دھکیل دیا ہے۔ لبنان میں معیشت نے برسوں کے بحران کے بعد آہستہ آہستہ بحالی شروع کر دی تھی۔ 7 اکتوبر کو غزہ کی جنگ شروع ہونے سے پہلے عالمی بینک نے توقع ظاہر کی تھی کہ 2023 میں لبنان کی معیشت 2018 کے بعد پہلی مرتبہ معمولی 0.2 فیصد بڑھے گی۔ اس کی وجہ بڑی حد تک بیرون ملک کام کرنے والے لبنانیوں کی ترسیلات زر اور کچھ حد تک سیاحت ہوں گی۔تاہم غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے لبنانی تحریک حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان سرحد پر تقریباً روزانہ جھڑپیں ہو رہی ہیں اور جنگ کے وسیع تر تنازعے میں تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی بینک کی طرف سے پیش کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان کیلئے طے شدہ پروازوں کا تناسب جو حقیقت میں 7 اکتوبر کو 98.8 فیصد سے تھا کم ہو کر 4 نومبر کو 63.3 فیصد رہ گیا ہے۔سرحدی لڑائی میں فوری طور پر اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔